ٹی ٹوئنٹی ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جواد کلب نے جیت لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پی سی بی اور جے ٹیکس کلب کرکٹ ٹی ٹونٹی ناک آئوٹ ٹورنامنٹ 2026کے فائنل میں جواد کرکٹ کلب کی ٹیم نے نیشنل جم خانہ کرکٹ کلب کو تین وکٹوں سے ہرا کر فیصل آباد کے82رجسٹرڈ کلبوں کی چمپیئن شپ اپنے نام کرلی’مین آف دی میچ انٹرنیشنل پلیئر عرفان نیازی قرار پائے جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں کھیلے جانے والے نیشنل جم خانہ اور جواد کرکٹ کلب کے درمیان میچ میں جواد کلب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیشنل جم خانہ کرکٹ کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی نیشنل جم خانہ کی ٹیم 130رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی محمد عبداللہ شاہد نے53رنز’ تبسل عباس نے22 رنز’سعد محمود ڈار نے18 رنز بنائے’جواد کرکٹ کلب کی جانب سے انٹرنیشنل پلیئر محمد عرفان خان نیازی نے4 اوور میں 33رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو’مومن قمر نے16رنز دیکر دو اور محسن جون نے 18رنزدیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا’جواد کرکٹ کلب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.3اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جہانزیب نوید کی جانب سے گرائونڈ کے چاروں طرف بہترین سٹوک کھیلے گئے جنہوں نے 38 گیندوں پر 42رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ان کے ساتھ محمد حسنین نے 29 اور عرفان خان نیازی نے20 رنز بنائے’نیشنل جم خانہ کرکٹ کلب کی جانب سے محمد فیضان’اسد رضا نے دو’دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا’فائنل میچ کے مین آف دی پلیئر محمد عرفان خان نیازی قرار پائے جواد کلب میں کھیلے جانیوالے پی سی بی اینڈ جے ٹیکس ٹی ٹونٹی ناک آئوٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد کے82 رجسٹرڈ کلبوں نے شرکت کی’جواد کلب کی ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے پر سی ای او جواد کلب شیخ جواد افضل’شیخ عماد افضل اور جی ایم میاں ندیم اشرف کی جانب سے ٹیم اور کوچز کو مبارکباد دی گئی’ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم کو دو لاکھ روپے’رن اپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے’رنر اپ سیمی فائنل میچ پچاس ہزار روپے’ مین آف دی ٹورنامنٹ تیس ہزار روپے’مین آف دی فائنل میچ دس ہزار روپے’بہترین بالنگ پندرہ ہزار روپے’بہترین وکٹ کیپر کو پندرہ ہزار روپے’بہترین بالر کو پندرہ ہزار روپے’بہترین کرکٹر کو پندرہ ہزار روپے کے انعامات رکھے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں