فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ماسٹر جمیل جیسے مخلص اور محنتی کارکن کسی بھی سیاسی پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں’ حالات جیسے بھی ہوں ماسٹر جمیل نے ہمیشہ پارٹی پرچم بلند کیا اور پارٹی ٹکٹ ہولڈروں کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں’ ان خیالات کا اظہار کوارڈی نیٹر این اے 101 مسلم لیگ (ن) چوہدری محسن سلیم نے چیئرمین خاکی گروپ’ مسلم لیگ (ن) دیرینہ کارکن ماسٹر جمیل سے ان کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے موقع پر کیا’ اس موقع پر سابق چیئرمینز اخواص قریشی’ میاں اقبال انجم’ حق نواز غفاری’ محمد رمضان بائو جٹ’شیخ حبیب’ میاں نوید’ میاں عبدالوحید و دیگر ماسٹر جمیل کی عیادت کر رہے ہیں’ اس موقع پر میاں مزمل جمیل’ میاں اظہر جمیل’ میاں مظہر جمیل’ میاں مدثر جمیل ‘ چوہدری خالد گجر’ طارق علی خان و دیگر سی سی 81 کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں’ چوہدری محسن سلیم نے کہا کہ ماسٹر جمیل نے ہمیشہ اجتماعی مسائل کی بات کی ہے کبھی انفرادی مسئلے کو لے کر نہیں آئے’ کچی آبادی صدیقیہ ملز کے رہائشیوں کیلئے مالکانہ حقوق کی مضبوط آواز بن کر ابھرے ہیں اور یہ یہاں کے رہائشیوں کا جائز مطالبہ ہے’ اس جائز مطالبے کیلئیہم ماسٹر جمیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اپنے قائدین میاں عبدالمنان’ میاں عرفا ن منان’ چوہدری عابد شیرعلی’ چوہدری عمران شیرعلی اور میاں طاہر جمیل سے اپیل کرتے ہیں کہ کچی آبادی صدیقیہ ملز کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں’ اسکے علاوہ صد یقیہ ملز کے قبرستان کی چاردیواری جو بوسیدہ ہو کر گر چکی ہے’ نئے سرے سے اس کی تعمیر کروائی جائے۔’ اس موقع پر ماسٹر جمیل اور ان کے صاحبزادوںمیاں مزمل جمیل’ میاں اظہر جمیل’ میاں مظہر جمیل’ میاں مدثر جمیل نے آنے والے تمام لیگی چیئرمینوں کا شکریہ ادا کیا اور کہ آپ کے آنے سے ہماری عزت افزائی ہوئی ہے اور پارٹی کیلئے اور زیادہ جذبہ سے کام کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔




