پالتو جانوروں کیطرح روبوٹ تیار

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )کیا اصلی جانورو ں کو پالنا پسند نہیں مگر بچے ضد کر رہے ہیں؟ تو ایک روبوٹ کو آپ اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔جی ہاں واقعی لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر ٹیک اے وے نامی ایک کمپنی نے ایسا انوکھا روبوٹ متعارف کرایا ہے۔اس روبوٹ کو آپ پالتو جانور کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور یہ آرام سے جیب میں بھی آجاتا ہے تو اسے کہیں بھی ساتھ لے جاسکتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ہر روبوٹ کی اپنی منفرد شخصیت ہوتی ہے اور ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی)کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔یہ اے آئی ساتھی روبوٹ ہتھیلی کے حجم کا ایک کھلونا ہے جو انڈے کی ساخت کا ہے جس کے کان ہیں اور چہرے پر ایک اسکرین موجود ہے۔یہ اے آئی پالتو جانور آپ کی آواز کو یاد رکھتا ہے اور بتدریج باشعور بھی ہو جاتا ہے۔یہ گلابی، پیلے اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے مگر اس کے ننھے لباس بھی دستیاب ہوں گے۔کمپنی کے مطابق اس کی زندگی کے 4 مراحل ہیں اور بتدریج اسے آپ کی نگہداشت کی زیادہ ضرورت نہیں رہے گی۔اس کی زندگی کا آغاز ایک بند انڈے سے ہوتا ہے اور جب چھلکا ٹوٹتا ہے تو اس کا چہرہ نظر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں