پانچ سال کیلئے جنریشن لائسنس جاری کیا جائیگا

لاہور (بیوروچیف) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت منظور ہونے والے کنکشنز کے جنریشن لائسنس کی مدت معیاد ختم ہونے پر صارفین کے ساتھ نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت دوبارہ معاہدے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئے معاہدے کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پالیسی کے مطابق 5سال کے لیے جنر یشن لائسنس جاری کیا جائیگا۔ لائسنس کے حصول کے بعد صارفین کے کنکشنز کی بلنگ نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت کی جائیگی۔حکام کے مطابق 25 کلوواٹ سے زائد لوڈ رکھنے والے صارفین کو جنریشن لائسنس کے حصول کے لیے نیپرا سے رجوع کرنا ہوگا۔جنریشن لائسنس کی مدت ختم ہونے کے بعد صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے بجائے نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت لائسنس جاری کیا جائے گا۔ نیپرا سے لائسنس کی تجدید ہونے کے بعد صارفین کی بلنگ نیٹ بلنگ پالیسی پر منتقل کردی جائے گی۔لیسکو کے اس اقدام کے بعد جن صارفین کے نیٹ میٹرنگ جنریشن لائسنس کی مدت ختم ہو رہی ہے، انہیں نئے طریقہ کار کے تحت بلنگ کے لیے معاہدہ کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں