پانی چوری میں ملوث افراد کیخلاف دائر 50استغاثہ جات التواء کا شکار

جڑانوالہ(نامہ نگار) محکمہ انہار کینال مجسٹر یٹ برالہ سب ڈویژن تاندلیانوالہ محمد طلحہ نے ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ساجد موہل کے ساتھ انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اور بتایا کہ محکمہ انہار کی جانب سے پانی چوری میں ملوث افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر 50استغاثہ جات مختلف تھانہ جات میں مسلسل التوا کا شکار ہے۔ مذکور نے مزید بتایا کہ محکمہ انہار برالہ ڈویژن کی پانی چوری میں ملوث افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں اور بھرپور آپریشن جاری ہیں ایکسیئن، ایس ڈی او،سب انجینئر اور تمام فیلڈ عملہ ان کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں مگر پولیس کی جانب سے پانی چوری میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ کا بروقت اندراج نہ ہونے سے ایسے عناصر کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ملاقات کے دوران ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ساجد موہل نے کینال مجسٹریٹ محمد طلحہ کو یقین داہانی کروائی کہ آئندہ سے محکمہ انہار کی جانب سے دائر استغاثہ جات پر فوری مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے سرکل جڑانوالہ کے تھانہ جات میں تعینات ماتحت تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ انہار کی جانب سے دائر زیر التوا 50استغاثہ جات پر فوری مقدمات کا اندراج کیا جائے۔ ملاقات کے بعد کینال مجسٹریٹ برالہ ڈویژن محمد طلحہ کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کی جانب سے تمام ٹوٹے ہوئے موگھوں کی مکمل مرمت کی جا رہی ہے جبکہ پانی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مذکور کا مزید کہنا ہے کہ پانی چوری کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں