پاور سیکٹر کے افسران کو بجلی کے متبادل الاؤنس کی ادائیگی کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاور سیکٹر کے افسران کو حاصل مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے بعد حکومت نے گریڈ 17سے 21تک افسران کو بجلی کے متبادل الانس کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افسران کو مفت یونٹس کے بجائے 30روپے فی یونٹ کے حساب سے رقم ادا کی جائے گی۔ گریڈ 17کے افسران کو 450 یونٹس کے عوض 15ہزار 858روپے، گریڈ 18کے افسران کو 600یونٹس کے بدلے 21ہزار990 روپے ادا کیے جائیں گے۔اسی طرح گریڈ 19 کے افسران کو 880 یونٹس کے بجائے 37ہزار 594روپے، گریڈ 20کے افسران کو 1100یونٹس کی جگہ 46 ہزار 992روپے جبکہ گریڈ 21کے افسران کو 55 ہزار 536 روپے ادا کیے جائیں گے۔پاور سیکٹر افسران کی مفت بجلی کی سہولت ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ختم کی گئی تھی۔ مفت بجلی کی سپلائی ختم کرنے کے حوالے سے وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں