پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں224ارب کا بڑا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ جولائی دوہزارپچیس سے لیکر فروری دوہزار چھبیس کے دوران پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں دوسو چوبیس ارب روپے کااضافہ ہواجس کے بعد بجلی شعبے کاسرکلر ڈیٹ ایک ہزارآٹھ سوسینتس ارب روپے ہو گیاجبکہ جون دوہزارپچیس میں بجلی شعبے کا گردشی قرضہ ایک ہزار چھ سو چودہ ارب روپے تھا، پاور ڈویژن کی سرکلر ڈیٹ رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں۔ پاور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق فروری 2026 تک بجلی شعبے کا سرکلرڈیٹ ایک ہزار837 ارب روپے رہا جو جون2025 میں ایک ہزار 614ارب روپے تھا یعنی رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 224 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں