پاکستانی اداکاروں کی زندگی بھارتی ایکٹرز سے مختلف ہے۔ شبیر جان

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی زندگی بھارتی اداکاروں سے کافی مختلف ہے، جو چیزیں اور سائل انڈین ایکٹرز کو دستیاب ہیں، وہ ہمارے پاس نہیں۔شبیر جان حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے25سال کی عمر کے بعد اداکاری کرنے کا سوچا اور انہیں پہلے موقع حاصل کرنے میں چند سال لگے’ انہوں نے 25 سال کی عمر سے قبل کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکار بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں