پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عباس نے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔محمد عباس نے انگلش کانٹی ناٹنگھم شائرکی جانب سے سمر سِٹ کے جوش ڈیوی کو آٹ کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ کے 800شکار مکمل کیے۔انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 199ویں فرسٹ کلاس میچ میں سر انجام دیا۔واضح رہے کہ محمد عباس پاکستان کی جانب سے 27ٹیسٹ میں 100وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں