پاکستانی فری لانسرز کا عالمی مارکیٹ میں کردار بڑھ گیا،9ماہ میں856ملین ڈالر کمائی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستانی فری لانسرز کا عالمی مارکیٹ میں کردار تیزی سے بڑھنے لگا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کے موثر اصلاحاتی اقدامات اور پالیسی تسلسل کے باعث آئی ٹی شعبہ مسلسل ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے ۔مالی سال 2026کی تیسری سہ ماہی تک پاکستانی فری لانسرز نے 856ملین ڈالرز کما کر زرمبادلہ میں 50فیصد اضافہ کیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت میں 567ملین ڈالرز کے مقابلے میں 289ملین ڈالرز کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں