پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ برٹش کولمبیا کے وزیر مملکت

وکٹوریہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ کو وزیر مملکت برائے ہائوسنگ مقرر کر دیا گیا ذیشان واہلہ کی تقرری صوبے کی نئی کنزرویٹو حکومت کی کابینہ میں کی گئی ہے، نئی حکومت کی تقریبِ حلف برداری صوبائی دارالحکومت وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاس میں منعقد ہوئی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر وینڈی کوکیا نے وزیرِ اعلی اور کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔اس موقع پر ذیشان واہلہ نے بھی وزیر مملکت برائے ہائوسنگ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، برٹش کولمبیا میں 24 اکتوبر 2026 کو ہونے والے صوبائی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں صوبے میں نئی حکومت قائم ہوئی۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک صدی بعد برٹش کولمبیا میں کنزرویٹو حکومت برسراقتدار آئی ہے، ذیشان واہلہ کی کابینہ میں شمولیت کو کینیڈا میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی سیاسی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں