پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہتر بنانا ہو گی’ شاہین آفریدی

ڈھاکا (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ تمام تر توجہ ٹیسٹ فارمیٹ کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم فی الوقت ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنی چاہیے تھی، تاہم اب تمام تر توجہ ٹیسٹ فارمیٹ کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔شاہین آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہماری ٹیسٹ کرکٹ اچھی ہوگی تو اس کے مثبت اثرات ون ڈے کرکٹ پر بھی پڑیں گے۔ انہوں نے ٹیم کے بولنگ یونٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس محمد عباس اور خرم شہزاد جیسے بہترین بولرز موجود ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران بھی ٹیسٹ کرکٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ٹیسٹ سیریز کی بھرپور مشقیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں