پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کو بہتربنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدرسینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے بریگھم ینگ یونیورسٹی میں مذہبی آزادی اور انسانی وقار کے اقدام کے تحت منعقد ہونیوالی “مذہب اور انسانی ترقی: جنوبی ایشیا میں پرامن معاشروں کی تعمیر کے راستے” کانفرنس میں کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی۔ اس کانفرنس نے پرامن اور جامع معاشروں کی جانب راہوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے متعدد ممالک کے سیاسی رہنماں، سکالرز، مذہبی رہنمائوں اور دنیا بھر کے سماجی کارکنوں کو اکٹھا کیاگیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یوتھ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رحمت بھی تھے جنہوں نے بطور مقرر شرکت کی۔اپنے خطاب میں خلیل طاہر سندھو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردارپر خصوصی گفتگوکی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت کو سراہا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اوروزیر خارجہ اسحاق ڈارکے کردارپرخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت پاکستان مذہبی اقلیتوں کے حالات اور تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں