اسلام آباد (سپورٹس نیوز) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزرا ، معاونِ خصوصی اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دے دی۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔پاکستان نے انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191رنز سے شکست دی تھی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دے دی گئی۔




