راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پاکستان اور سری لنکن ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا’پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کے لیے راولپنڈی میں موجود ہیں، جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکن ٹیم نے بھی ٹریننگ سیشن کیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے3گھنٹے کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز میں حصہ لیا۔




