پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے جا رہے ہیں جسے دونوں ممالک کے سائنسی تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے انسانی خلائی مشن کا حصہ بنے گا۔یہ چین کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز مشترکہ طور پر خلائی سفر کریں گے۔چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے ساتھ نوجوان نسل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں