پٹرول3روپے’ڈیزل 7روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 7 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے مقرر کی گئی ہے ۔اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 12 نومبر کیلئے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں