اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تانبے، لیتھیم، سونے اور دیگر اہم معدنیات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر، اپنے معدنیاتی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کوششیں تیز کر رہا ہے۔ ان معدنیات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ سے پاکستان جیسے قدرتی وسائل سے مالا مال ممالک کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے معدنی وسائل کی تخمینہ شدہ مالیت 8ٹریلین ڈالر ہے۔ ملک میں اب تک 92معدنیات کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جبکہ 52معدنیات کا تجارتی بنیادوں پر استخراج کیا جا رہا ہے۔




