پاکستان جیسا منافع کسی سٹاک مارکیٹ میں نہیں

کراچی (بیوروچیف) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں ۔ کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مزید معاشی بہتری کی توقعات ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے کے دوران سی پیک بی ٹو بی ہو گیا، پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ سبزواری نے کہا کہ معاشی دبا کے باوجود وزیرِ خزانہ نے ایک مثبت بجٹ پیش کیا، بجٹ میں سپر ٹیکس کے خاتمے کے ساتھ دیگر کئی ریلیف دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے عالمی منڈیوں میں تبدیلی مرتب کی ہے، رواں سال جین زی کی جانب سے متعدد نئے اکانٹس کھلوائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں