پاکستان سوشل کلب کے انتخابات،ڈاکٹر قمر عزیز کی کامیابی یقینی ہوگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سوشل کلب کے آئندہ انتخابات کے تناظر میں ڈیسنٹ ڈئیرز اور دیگر سماجی و سیاسی گروپوں کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر قمر عزیز رانا کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نیسپاک ریسٹ ہائوس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریجنل مینیجر عمان آصف محمود نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں گرو ود می( Grow With Me Kindergarten)کنڈر گارٹن کے ڈائریکٹر اعجاز مہاروی ایڈووکیٹ، صحم سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر عبدالقدوس اور ڈیسنٹ ڈئیرز کے کپتان چوہدری عباس شامل تھے۔اجلاس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی، کاروباری اور ادبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں صحم کے معروف تاجر عمران احمد، السیب سے رانا جاوید اور آصف بٹ، چیمبر آف کامرس کے رکن احمد سبحانی، ممتاز سماجی و روحانی شخصیت اور معروف شاعر طارق چوراہی، ساجد علی ، مصنع کے تاجر سید نعیم شاہ، معبیلہ سے خطیب احمد، منور سیال، سماجی شخصیت عثمان احمد، عتیق احمد، عاطف علی سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔اجلاس کے شرکا نے پاکستان سوشل کلب کے آئندہ انتخابات میں ہر دلعزیز امیدوار ڈاکٹر قمر عزیز رانا کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کی کامیابی کے لیے منظم اور موثر انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، فلاح و بہبود اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی کی خدمت اور اس کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر انتخابی مہم کی اب تک کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مرحلے کے لیے مختلف تنظیمی اور انتخابی امور پر مشاورت کرتے ہوئے ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں