پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا گرین زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی’4000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ64ہزار683پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس6600پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 591 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.43 فیصد کی تیزی دیکھی گئی، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں