کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 1000سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68ہزار 171پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1174پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69ہزار 497 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




