اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی مالی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 107ملین کی حکومتی گرانٹس کے اخراجات کا اصل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے ایتھلیٹکس فیڈریشن کوحتمی نوٹس جاری کردیا۔گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران اہتھلیٹکس فیڈریشن موصول ہونے والی 10 کروڑ 75لاکھ روپے کی وفاقی سرکاری گرانٹس کے استعمال سے متعلق ایڈجسٹمنٹ اور اخراجات سے متعلق اصل ریکارڈ جمع کروانے میں ناکام رہی ہے سال 2022-23 میں 2کروڑ 41لاکھ، سال۔ 2023-24 میں 6کروڑ 92لاکھ، سال 2024-25 میں 1کروڑ 41لاکھ 75 ہزار روپے کی گرانٹس جاری کیں۔




