پاکستان عوامی تحریک ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر سوشل میڈیا ٹیم فیصل آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان ( عوام سب سے پہلے) کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی مرزا عبدالرزاق ڈپٹی کوآرڈینیٹر سینٹرل پنجاب اور منظور حسین رحمانی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈویژن فیصل آباد نے شرکت کی انکے علاوہ عابد حسین کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ٹیم فیصل آباد ڈپٹی کوآرڈینیٹر عظیم اقبال گجر ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلطان محمود ڈپٹی کوآرڈینیٹر میاں نبیل ارشاد کوآرڈینیٹرپی پی 112فیصل منہاس کوآرڈینیٹر چک جھمرہ عتیق الرحمن – پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی نائب صدر یعقوب قادری – میاں محمود – ملک عمیر – رانا حفیظ قادری – علی حیدر اور علیم منظور ودیگر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یومِ تاسیس پر ہم عہد کرتے ہیں کہ عوام سب سے پہلے کے ویژن کے تحت حقیقی تبدیلی عوام دشمن نظام کے خاتمے کے لئے پر امن جد وجہد جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے اور سوشل میڈیا ایسا طاقتور ذریعہ بن چکا ہے جس کے ذریعے ہم اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام نظریے اور مصطفوی مشن کو دنیا بھر تک پہنچاا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے پاکستان میں ایسا لیڈر ڈاکٹر محمد طاہر القادری موجود ہے جو لیڈر شپ کے مسلمہ خصائص کی روشنی میں دنیا کا نمبر ون لیڈر طاہر القادری ہے جس کے پاس پاکستان اور پاکستانی عوام کے تمام مسائل کا حل موجود ہے – تقریب کے آخر میں پاکستان عوامی تحریک کے 37 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں