پاکستان فٹبال فیڈریشن’ کھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر کے سکولوں کو فیفا کے عالمی تعلیمی و کھیلوں کے منصوبے فٹ بال فار سکولز (ایف فور ایس) پروگرام میں حصہ لینے کی دعوت دے دی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد فٹ بال کو تعلیمی نظام کا حصہ بناتے ہوئے کھیل کے ذریعے بچوں کو مہارت سکھانا ہے۔ یہ بین الاقوامی پروگرام 4 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ فٹ بال کے ذریعے سیکھنے، بڑھنے اور مثبت انداز میں کھیلنے کے مواقع حاصل کر سکیں۔فیفا کی جانب سے اس پروگرام کے موجودہ مرحلے میں شرکت کیلئے آخری تاریخ31دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ ملک کے بچے اس نایاب موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتیوں کو اجاگر کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں