پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6لاکھ 69ہزار

اسلام آباد (بیوروچیف) ہرسال پاکستان کے 93ہزار سے زیادہ بچوں کا ٹی بی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کیمطابق یہ اعداد و شمار 3اداروں کی مشترکہ کانفرنس میں پیش کیے گئے، جس میں پاکستان میں ٹی بی کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کیمطابق بچوں میں ٹی بی کی رپورٹ 3 اداروں کی منعقدہ مشترکہ کانفرنس میں سامنے آئی،پاکستان میں ٹی بی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 6لاکھ 69ہزار ہے،پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں میں 14فیصد بچے شامل ہیں، پاکستان ٹی بی کی بیماری سے متاثرہ دنیا کا پانچواں ملک ہے،مشرقی بحیرہ روم میں ٹی بی کا 73 فیصد بوجھ پاکستان پر ہے۔کانفرنس میں یہ بھی بتایاگیاکہ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت، وزار ت صحت اور ڈاکٹرز ود آٹ بارڈرز کے اشتراک سے بچوں کے علاج اوربیماری کے پھیلائو کوروکنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی یجارہے ہیں،یہ کانفرنس ڈبلیو ایچ او،وزارت صحت اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں