پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں میں 70 سے زائد ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں میں 70 سے زائد ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈ می نے عالمی سطح پر سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ2026میں شاندار جیت سمیت لی۔ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میرپور اور سیسکو اکیڈمی نے 70سے زائد ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے یورپ، مشرقِ وسطی اور افریقہ کی 500سے زائد بین الاقوامی آئی ٹی اکیڈمیز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے عالمی سطح پر پہلی پوزیشن کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔ سِسکو ای ایم ای اے نیٹ اکیڈ کپ 2026میں تاریخی فتح پاکستان کے روشن ڈیجیٹل مستقبل کی مضبوط ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں