استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفیر سہیل محمود نے ڈی8تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھال لیا۔استنبول میں ڈی8سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں پروقار تقریب میں سہیل محمود نے سابق سیکریٹری جنرل سفیر امام کی خدمات کو سراہا، ڈی8میں ترجیحی پروگراموں اور سٹریٹجک منصوبوں کے نفاذ پر زور دیا۔واضح رہے کہ سہیل محمود 2019سے 2022تک پاکستان کے سیکریٹری خارجہ رہ چکے ہیں۔




