پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا زمبابوے کیخلاف کلین سویپ

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو تیسرے ایک روزہ میچ میں9 وکٹوں سے شکست دے کر3میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی، جو 9 وکٹ پر 222 رنز بناسکی۔بی لووڈ بزا نے 73 اور کیلس نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں، تسمیہ رباب نے 3، عائشہ ظفر اور عروب شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں پاکستانی اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس نے 220 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت سے میچ یکطرفہ بنادیا۔گل فیروزہ نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صدف شمس 90 رنز بناکر آوٹ ہوئیں، وننگ شاٹ کھیلنے والی منیبہ علی 4 رنز پر ناٹ آوٹ رہیں۔پاکستان ویمن نے 3 میچوں میں کلین سوئپ مکمل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں