لاہور(بیورو چیف)پاکستان پیپلز پارٹی نے جولائی میں مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا جس کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ پیپلزپارٹی لاہور کے نائب صدر ازین گلزار خان کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی لاہور کی تنظیمی کونسل کا اجلاس صدر فیصل میر کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں اہم اعلانات کئے گئے۔اس موقع پر سینیٹر عمار احمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمار احمد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا دیرینہ رشتہ ہے ،یہ گھر پیپلز پارٹی کا ہے ،یہیں سے بینظیر بھٹو دو بار وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی مہم بھی یہیں سے شروع ہو گی ۔




