پاکستان کو ایٹمی قوت کی وجہ سے اہمیت دی جاتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ عالم اسلام میں پہلا اسلامی ملک تھا جسکے پاس ایٹمی طاقت تھی65ء کی جنگ ہو،71ء کی پاکستان کیخلا ف سازشیں ،98ء میں ایٹمی دھماکوں کے کامیا ب تجربے یا پھر حالیہ دہشتگردی کے واقعا ت میں پاکستا ن کے دفاعی اداروں کی کاروائیاں، یہ سب اسی نظریہ پاکستا ن کے گرد گھومتی ہیں ڈاکٹر قدیر اور پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے معمار قائدعوام شہید بھٹو کی انتھک محنت کا ثمر ہے ، ایٹمی دھماکوں کے بعد ہمارا ملک صر ف ایک ملک نہیں رہا بلکہ ایٹمی ممالک کی صف میں کھڑا ہوگیا ۔اس کی حمایت اورمخالفت کو پوری دنیا دیکھتی بلکہ ہرملک کی چاہے وہ امریکہ ہو ،روس ہو،برطانیہ ہو یا ہمارا دوست ہمسایہ ملک چین کوشش ہوتی کہ اس کی حمایت حاصل کی جائے۔میاں آصف اسلم نے کہاکہ اس وقت ہمیں پوری دنیا میں جو اہمیت دی جاتی ہے وہ ہمارے ایٹمی پاور ہونے کی وجہ سے اور ہمارے دفاعی اداروں کی مضبوط پالیسیوں کی وجہ سے ہے جو ہمارے ان اداروں نے نظریہ پاکستان کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں