پاکستان کو ڈیجیٹل ایج میں لیجانے کیلئے پروگرام تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کو ڈیجیٹل ایج میں لے جانے کیلئے مالی سال 2025-26 کا سالانہ ترقیاتی پروگرام فائیو ایزکا بنیاد پر مرتب کیا گیا’برآمدات پر ترقی ،سستی توانائی ، ماحولیاتی استحکام ، ای پاکستان اور خواتین و نوجوانوں کو با اختیار بنانے پر توجہ دی جائیگی ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقیات اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سال گزشتہ میں ہم نے معاشی استحکام پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے اس کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، افراط زر میں کمی ہوئی ، آئی ایم ایف اور عالمی بنک سمیت عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت کی سمت کو بہتر اور درست سمت کی جانب گامزن قرار دیا ، حکومت کا سالانہ ترقیاتی ایجنڈا فائیو ایزکی بنیادپر مرتب کیا گیا جس میں ایکسپورٹس ،ای پاکستان ، انوائر منٹ ، انرجی اور خواتین اور یوتھ کی امپاورمنٹ شامل ہے ،فائیو ایز میں ایکسپورٹس کو اولین ترجیح دی گئی ، جس میں میکرو اکنامک فریم ورک ، گروتھ ، انوسٹمنٹ اور سیونگز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں