جڑانوالہ (نامہ نگار) بین المسا لک و مذاہب رواداری کونسل تحصیل جڑانوالہ کے صدر شیخ عظمت علی چیئرمین مزرا عبد الحفیظ انجم نے اپنے ایک میں کہا ہے کہ 7مئی کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی سویلین ابادی پر بزدلانہ حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ کا منہ بولنا ثبوت ہیں تاہم پاکستان کی طرف سے انڈین سویلین آبادی کو ٹارگٹ نہ کرنا افواج پاکستان کی پروفیشنل ہونے کا ثبوت ہے پاکستان کی طرف سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران مقبوضہ کشمیر میں قائم دہشت گردانہ ملٹری ٹارگٹ کو اور ہدف کو نشانہ بنا کر افواج پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ افواج پاکستان بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔




