گوجرخان(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاست میں پچاس سال گزارنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچاہوں پاکستان کی عزت ہی ہم سب کی عزت ہے ، پاکستان ہمارے سروں پر ایک چھتری اور آنیوالی نسلوں کی اما نت ہے،اس سے محبت کرنا،اس کی عزت و توقیر اور حفاظت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اگر اللہ تعالی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عزت دی ہے تو یہ دراصل ہر پاکستانی کی عزت ہے اور اس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب گروپ آف کالجز گوجرخان کیمپس کے زیر اہتمام منعقدہ عمرہ ٹکٹوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں معروف علمی، ادبی، مذہبی اور روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر بطور مہما ن خصوصی شریک تھے جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دورا ن پانچ خوش نصیب مرد و خواتین اساتذہ کے لیے عمرہ ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی، جس میں مہمانانِ خصوصی نے اپنے ہاتھوں سے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کے نام نکالے۔ پاکستان کو درپیش ہر چیلنج میں پوری قوم اور افواجِ پاکستان نے ہمیشہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔




