اسلام آباد (بیوروچیف) امریکی-ایران جنگ بندی کے بعد خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی کی توقع کے پیش نظر وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2027کے لیے پاکستان کی معاشی صورتحال مزید بہتر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ وزارت کے مطابق اصلاحاتی عمل کے تسلسل، کاروباری اعتماد میں اضافے اور کاروبار دوست ماحول کی بدولت ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھے گی۔




