پاکستان کی چاند گاڑی 2028 میں چاند پر اتریگی

اسلام آباد (بیوروچیف) چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی جناح ون2028میں چاند پر اترے گی ۔ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا نوجوانوں کو اسپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں ورلڈ اسپیس ویک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا، جولائی 2025 اور اکتوبر میں مزید دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے۔ پاکستان کے چھ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ سیٹلائٹس زراعت، منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج بڑھانے کے لیے بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں