اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاک افغان مشرقی سرحد طورخم کی بندش کا 13واں دن’ افغانی دہشتگردوں کی طرف سے پاکستانی علاقے میں چوکی بنانے کی کوشش’ سرحدی کشیدگی میں بے پناہ اضافہ’ تاجروں کو اربوں ڈالر کا نقصان’ میلوں لمبی ٹرک ٹریلرز قطاریں’ سبزی فروٹ خراب’ افغانیوں کی جانب سے گزشتہ روز بلاجواز فائرنگ کئے جانے کی دہشت کی وجہ سے پاکستانی ڈرائیور جاں بحق’ طورخم سرحد سے امیگریشن عملہ لنڈی کوتل منتقل۔تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کی سرپرستی اور ایماء پر تحریک طالبان پاکستان کے تربیت یافتہ دہشت گرد پاکستانی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کر رہے ہیں۔ پاکستان نے سرحد بند کی تو افغان اہلکاروں نے پاکستانی علاقے میں چوکی بنانے کی کوشش کی جس سے سارا مسئلہ کھڑا ہوا اور یوں آج 13ویں روز سرحد بندش کو ہو گئے ہیں۔ کراچی پنجاب سے جانے والے اور کابل سے آنے والے ٹرک ٹریلرز سرحد کے دونوں جانب کھڑے ہیں۔ تاجر مالی اعتبار سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ حالات ابتر ہیں گزشتہ روز بھی افغانی دہشت گردوں نے کئی کارروائیاں کیں۔ دہشت گردی میں افغانستان کے سرکاری اہلکار بھی ملوث ہیں۔ سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی روکنے میں مصروف ہیں۔




