لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کرسیریز اپنے نام کر چکی ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندارانداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔قومی ٹیم کی قیادت آل رائونڈرآغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔




