ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، زراعت، تعلیم، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مثبت سیاسی ماحول کو عملی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔یہ اتفاقِ رائے “PakistanRussia: Strengthening Trade, Education & Energy Collaboration” کے عنوان سے منعقدہ اعلی سطحی ویبینار میں سامنے آیا۔




