فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمدمنے خان نے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے اورپاک فوج کے ہر جوان کردارسے بھارت کوجھوٹ کی بنیاد پر شروع کی گئی جنگ میں شکست کا سامنا کرناپڑااوردنیابھرمیں پاکستا ن کاوقار بلندہوا-آ ج پوری قوم پاکستان کوایٹمی طاقت بنانے پرمیاں نوازشریف اور بھا ر ت کوشکست دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے- بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے مگر اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے 27سال قبل اس کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کئے اوراب بھارت کے 5جہاز گرائے، جن میں 3رافیل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔




