سرگودھا (بیوروچیف) بھارت کی جانب سے پاکستان کے شہروں میں دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وطن دفاع کیلئے اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے جبکہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کیلئے 24 گھنٹے الرٹ اور چُکنا ہے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ قوم نے ہمیشہ پاک فوج کا ساتھ دیا ہے پاک فوج دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو کہیں کا نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے عوام کیلئے بھارت میں حکومت کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے




