پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سرکاری تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت کا ہاتھ بٹانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور پرائیو یٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اپنی تعلیم مکمل کر کے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجا م دے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے گزشتہ دنوں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پرائیویٹ ادارے مثالی پری کیڈٹ سکول کے پرنسپل محمد عامر سہیل کو اعزازی ایوارڈ دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مثالی پری کیڈٹ سکول کا شمار پنجاب بھر کے بہترین اداروں میں کیا جاتا ہے مذکورہ ادارہ سے پچھلے دوسالوں کے دوران متعدد طلبا کیڈٹ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اعلی کیڈٹ کالجز کیلئے منتخب ہوئے ہیں جو اس ادارہ کے پرنسپل محمد عامر سہیل کے انتھک محنت اور تجربہ کا نتیجہ ہے،وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ طلبا کی کردار سازی کرکے انہیں اعلی انسان بنانے کیساتھ ساتھ ان کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے بھی قابل بناتے ہیں ، آ ج ہم جو کچھ بھی ہیں ان اساتذہ کی مرہون منت ہی ہیں اور ان کی وجہ سے اعلی عہدوں پر فائز ہیں،مثالی پری کیڈٹ سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل محمد عامر سہیل ٹوبہ ٹیک سنگھ جیسے چھوٹے سے شہر میں تعلیمی سلسلہ میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے ملک بھر کے بڑے بڑے کیڈٹ کالجز کیلئے کیڈٹ تیار کرکے بھیج رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں