اسلام آباد (بیوروچیف) آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے، پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپورٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کے مساوی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بجٹ 2025-26 پر آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ تجاویز پر مشاورت گزشتہ روز شروع ہوئی، آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ورچوئلی مذاکرات بھی ہوں گے, جس میں مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے مطالبے پر نئے بجٹ میں پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے، پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25فیصد اضافہ متوقع ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھاکر 40فیصد تک کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپورٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کے مساوی کرنیکی تجویز ہے، پراپرٹی کی خریدوفر و خت پر لاکھوں رو پے منافع پر کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی ہو رہی ہے۔ریئل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے سے ٹرانزکشنز میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔




