پروفیشنل فوٹو گرافرز کیلئے کیمرہ زیڈ آرنائیکون کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مقامی ہوٹل میں پروفیشنل فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فیصل آباد اور نائیکون کے اشتراک سے کیمرہ زیڈ آر نائیکو ن کی ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ٹرینر شیخ قسور منیر گوریجہ نے پر اعتماد زیڈ آر کیمرے کے فیچرز کو پروفیشنل فوٹو اور ویڈیو گرافرز کے سامنے پیش کیا اور نئی جدید فوٹو اور ویڈیو گرافی میں مدد گار آئی ایس او،سپیڈ اور اپرچر کو واضع کیا۔اس کیمرہ کی بیسک ٹیکنالوجی کو بھر پور طریقہ سے متعارف کروایا۔جبکہ پروفیشنل فوٹو اور ویڈیو گرافرز کے مشکل سوالات کا پر اعتماد جواب دیا۔اس ورکشاپ میں پروفیشنل فوٹو گرا فرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید تنویر حسین زیدی نے خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں