پرویز الٰہی کی رانا انتظار ایڈووکیٹ کی رہائش پر آمد

لاہور( بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ممتاز قانون دان و سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد رانا محمد منشاء کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ راسخ الٰہی، ہمیش خان، محمد خان بھٹی اور دیگر بھی چودھری پرویزالٰہی کیہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے رانا انتظار ایڈووکیٹ اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رانا منشاء مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ اس موقع پر موجود حیدر شیر، ذیشان بٹ، میاں زوہیب، وسیم نور اور دیگر احباب نے بھی مرحوم رانا منشاء کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں