اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان میں کیمبرج امتحانات کے پرچہ لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ برطانیہ تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان میں کیمبرج امتحانات کیمبینہ پیپر لیک اسکینڈل کی تحقیقات اب بین الاقوامی سطح تک پھیل گئی ہیں،ذرائع کے مطابق برطانوی اداروں نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ امتحانی پرچہ کیمبرج یونیورسٹی کے نظام سے چوری ہوا یا کسی اور ذریعے سے لیک کیا گیاذرائع کا کہنا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی انتظامیہ بھی اس معاملے کی اندرونی تحقیقات کررہی ہے




