پرینیتی چوپڑا کترینہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کترینہ کیف کے ہاں بچے کی ولادت کے بعد ان کی جسمانی طور پر فربہی پر ٹرولنگ کرنے والوں پر کڑی تنقید کی اور کہا یہ بالکل ناسمجھ لوگ ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کو حال ہی میں اس وقت شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ امبانی خاندان کے ہاں ہونیوالی تقریبات میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر انکے بڑھے ہوئے جسمانی وزن پر تنقید کی گئی۔ اس سے قبل بگ باس20میں سلمان خان نے بھی ان ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اب پرینیتی چوپڑا نے بھی کترینہ کا دفاع کرتے ہوئے ایسے لوگوں پر تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں