کمالیہ(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر دیور نے اپنی بھابھی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی کمالیہ کی حدود راوی ٹائون میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق خاتون نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر مبینہ طور پر اس کے دیور نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد مبینہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔




