اسلام آباد(بیورو چیف)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث14نومولود بچوں کی اموات پر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف کی عدالت نے پمز آتشزدگی واقعے کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے چند روز قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پمز آتشزدگی واقعے سے متعلق درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔




