پمز ہسپتال کے ذمہ داروں کا تعین کر کے سزا دی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر اور کلاتھ مر چنٹس امین پور بازار کے صدررانا اکرام اللہ نے وفاق حکومت کے زیرانتظام اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے15 نومولود معصوم بچوں کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش سانحہ پر پوری قوم سوگوار ہے اور غم زدہ متاثرہ خاندان سے تعزیت اور انکے لئے اللہ تعالی سے صبر و جمیل کی دعا گو ہے جن بچوں کی پیدائش پر خوشیاں منانے والے والدین کی دنیا اجڑ گئی انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میںآگ بجھانے کے آلات کا نہ ہونا بھی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت ،بے حسی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسکی بھی تحقیقات کرائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں